زیتون کا تیل دل کی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید تصور کیا جاتا ہے ,خاص طور پر امراض قلب سے بچاؤ کے لیے۔ ساؤتھ فلوریڈا یونیورسٹی کی ایک طبی تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل کا روزانہ استعمال دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
تحقیق کی تفصیلات
اس تحقیق میں 40 افراد کو شامل کیا گیا جنہیں امراض قلب کا خطرہ تھا۔ انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا:
ایکگروپ کا روزانہ ایک چائے کا چمچ سے کم زیتون کا تیل استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا دوسرے گروپ کو چار کھانے کے چمچ زیتون کے تیل استعمال کرنے کو کہا گیا
ایک ہفتے بعد گروپس کی معمولات تبدیل کی گئی چار ہفتوں کے بعد نتائج سے معلوم ہوا کہ زیتون کا تیل چاہے کم مقدار میں ہو یا زیادہ جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جو کہ دل کی صحت کے لیے بہت اہم ہے
تحقیق کے نتائج
محققین نے اس بات پر زور دیا اگر زیتون کا تیل استعمال سرخ گوشت کی کم مقدار کے ساتھ کیا جائے اور پھلوں اور سبزیوں کی زیادہ مقدار کھائی جائے تو کرسٹرول سطح میں نمایاں کمی آتی ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔یہ نتائج جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئے ہیں، جو کہ زیتون کے تیل کے دل کی صحت پر مثبت اثرات کی تصدیق کرتے ہیں۔