مداح اپنے پسندیدہ ستاروں کو دیوتا کی طرح پوجتے ہیں،تو وہ اکثر بھول جاتے ہیں کہ وہ بھی انسان ہی ہے
مداح انہیں غیرانسانی صلاحتوں کے حامل سمجھتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ عمر بڑھنے کے اثرات سے بھی بچ سکیں گے لیکن جب حقیقت
سامنے اتی ہے اور ان کے پسندیدہ ستارے بڑھتے عمر کی علامت کو ظاہر کرتے ہیں
تومداح حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں
جب ایک واقعے کی تصاویر وائرل ہوئی
جس میں سلمان خان جو اپنی عمر کو شکست دینے والے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں کو
ایک تقریب میں صوفے سے اٹھے ہوئے مشکل پیش ا رہی تھی
58 سالہ اداکار سلمان خان جو اپنی جوانی اوردلکشی کے لیے مشہور ہیں اس تصاویر میں دکھائی دیتے ہیں
کہ وہ صوفے اٹھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اور تھوڑی مشکل کے بعد اخر کار اٹھ کر اداکارہ سونالی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں گلے لگاتے ہیں
مداح سلمان کی یہ تصاو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور کمنٹس میں کہا
کہ ہمارے لیجنڈ اور ہیرو بوڑھے ہو رہے ہیں، جسے دیکھ کر ہمیں بھی ایسا لگتا ہے کہ ہم بھی بوڑھے ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 58 سالہ سلمان خان نے 1999 کی سپر ہٹ فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ میں سونالی بیندرے کے ساتھ کام کیا تھا اور ان کی جوڑی
کو بہت پسند کیا گیاتھا۔
شائقین کا جذباتی ردعمل
سلمان خان کے مداح ان کی کامیابیوں، کرداروں، اور ان کے ساتھ جڑے یادگار لمحات کو یاد کرتے ہیں۔
ان کی یہ تصاویر دیکھ کر مداحوں نے ان کے ساتھ اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار کیا۔
کئی مداحوں نے کمنٹس میں لکھا کہ
یہ لمحات
انہیں یاد دلاتے ہیں کہ زندگی کا سفر کیسا ہوتا ہے، اور کیسے وقت گزرنے کے ساتھ سب کو بڑھاپے کا سامنا کرنا پڑتا ہے
عمر کا اثر
سلمان خان کی عمر کو دیکھتے ہوئے، ہم اس حقیقت کو سمجھ سکتے ہیں
کہ ہر انسان کی زندگی میں عمر کا ایک اثر ہوتا ہے۔
عمر کا یہ سفر ہر ایک کے لیے مختلف ہوتا ہے،
اور اس میں چہرے کی جھریاں، جسمانی تبدیلیاں اور توانائی کی سطح میں کمی شامل ہوتی ہیں۔
سلمان خان جیسے مشہور ستارے بھی اس عمل سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔