معروف امریکی ریپر فیٹ مین اسکوپ لائیو پرفارمنس کے دوران چل بسے:

مشہور امریکی ریپر فیٹ مین  جن کا اصل نام ائزک فری سوئم  تھا . کی موت ایک دل دہلا دینے والے حادثے کے دوران ہوئی. 53 سالہ گلو کار ہیمڈن، کنیکٹیکٹ  میں گرین اینڈ گولڈ پارٹی نامی ایونٹ کے دوران لائیو پرفارم کر رہے تھے.اسکوپ نے اچانک سینے میں شدید تکلیف محسوس کی، جس کے بعد وہ اسٹیج پر گر پڑے۔  انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانباز نہ ہو سکے ان کا انتقال ہو گیا


پس منظر

فیٹ مین کا تعلق نیویارک سے تھا وہ وہ 90 کی دہائی
میں ہپ ہاپ  کے منظر نامے میں ایک نمایاں شخصیت بن کر ابھرے. ان کی پرجوش اور بلند اواز والی  گائیکی پورے ریپرز  سے ممتاز کرتی تھی. انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد ہٹ گانے دیے، جن میں “Be Faithful” جیسے گانے شامل ہیں، جو دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوئے
۔

موسیقی کی دنیا میں مقام

فیٹ مین اسکوپ کی موسیقی نے ہپ ہاپ کے  دلوں میں
ایک خاص جگہ بنائی .انہوں نے نہ صرف اپنے گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل کی. بلکہ اپنے لائیو شوزاور پرجوش پرفارمنس کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔  ان کی توانائی اور موسیقی کے  تئیں جوش و جذبہ نے انہیں ہپ ہاپ انڈسٹری میں ایک بااثر شخصیت بنا دیا تھا
۔

رد عمل

فیٹ مین کی اچانک موت نے ان کے خاندان دوستوں اور

مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ان کے ٹور مینجر,ز ڈی جے اور پروڈیوسربرچ مائیکل سوشل میڈیا  کے ذریعے  ان کی موت کا اعلان کیا جس کے بعد دنیا بھر سے مداحوں نے افسوس اور تعزیت کے پیغامات بھیجے.امریکی موسیقی کی صنعت نے اس بڑے نقصان پر گہرے غم کا اظہار کیا۔

اخری رسومات

اخری رسومات کےحوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں ائی. لیکن ان کے خاندان اور قریبی افراد کے مطابق ان کی اخری رسومات جلد ادا کر دی جائیں گی. جہاں ان کےمداح اور دوست انہیں اخری الوداع

کہیں گے
.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *