بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کشمیرا شاہ کار حادثے میں زخمی

بھارتی اداکارہ اور کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کشمیرا شاہ حال ہی میں امریکا میں ایک کار حادثے کا شکار ہوئیں، تاہم خوش قسمتی سے وہ معمولی زخمی ہوئیں۔

کشمیرا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اس حادثے کی اطلاع دی۔ اس پوسٹ میں کشمیرا نے خون آلود ٹشوز کی تصویر شیئر کی اور حادثے کو “خطرناک” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حادثے میں اکیلی تھیں لیکن خوش قسمتی سے زندہ بچ گئیں، کیونکہ یہ واقعہ بہت زیادہ خطرناک ہو سکتا تھا۔

کشمیرا شاہ نے اپنے شوہر کرشنا ابھیشیک اور بچوں کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بہت یاد کر رہی ہیں اور گھر واپس جانے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔

کشمیرا کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ متعدد افراد نے انہیں دعاؤں میں یاد رکھا اور جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی۔

کرشنا ابھیشیک نے کشمیرا شاہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا کہ کشمیرا اب محفوظ ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ کا حادثہ خطرناک ضرور تھا لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔

کشمیرا شاہ نے متعدد ہندی اور مراٹھی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ وہ مشہور ریئلٹی شوز ‘بگ باس 1’ اور ‘نچ بلیے 3’ کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ ان کی اداکاری اور شوبز کی دنیا میں موجودگی نے انہیں ایک معروف شخصیت بنا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *