مریم نواز کو “عورت کارڈ” کے استعمال پر علی امین گنڈاپور کی شدید تنقید

خیبرپختونخوا  کے وزیر اعلی علی امیر گنڈا پور نے ایک بار پھر مریم نواز کو ہدف بناتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے


 مریم نواز پر عورت کارڈ کا استعمال

 علی امین گنڈا پور نے کہا مریم نواز سیاسی فوائد کے لیے بار بار عورت کارڈ کھیل رہی ہیں انہوں نے کہا خیبرپختونخوا  میں جلسے کا کرنے کا حق ان کا ہے جس طرح ماضی میں مریم نواز نے پنجاب میں جلسے کیے تھے جب ان کے والد نواز شریف سزا کے بعد بیرون ملک تھے تو انہیں روکا نہیں گیا


 پی ٹی ائی کی خواتین کارکنوں کا ذکر

 انہوں نے مزید کہا پی ٹی ائی کی خواتین اس وقت جیلوں میں ہے کیا وہ خواتین نہیں کیا صرف مریم نواز ہی واحد خاتون ہے جو اس پورے ملک میں موجود ہے


 پنجاب حکومت کو خبردار

 وزیراعلی کے پی نے پنجاب پولیس کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں جلسوں سے روکا گیا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا انہوں نے کنٹینرز کے ذریعے راستے بند کرنے پر سوال اٹھایا اور کہا وہ ایک منتخب وزیراعلی ہے اور اپنے اختیارات کا بھرپور استعمال کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *